محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) سندھ نے رواں سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ صوبے میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ سمیت 19 مقدمات درج کیے گئے۔
مقدمات میں کراچی پولیس آفس حملہ، چائنیز پراجیکٹ ابراہیم حیدری کیس، سید خالد رضا، مفتی عبدالقیوم حملہ سمیت دیگر کیسز شامل ہیں۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق 15مقدمات کے ملزمان گرفتار یا پولیس مقابلہ میں ہلاک ہوئے۔
مقدمات میں سے 4 کیسز کی تفتیش جاری ہے، سی ٹی ڈی نے 10 ملزمان کو گرفتار کیا اور 2 ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہوئے۔
سی ٹی ڈی ترجمان نے مزید بتایا کہ کورنگی کے مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن بھی کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں :
کراچی میں ایک اور اوباش کی راہ چلتی خاتون سے بدتمیزی کی ویڈیو وائرل
سندھ حکومت نے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی
غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کو سفارتخانوں کے تعاون سے واپس بھیجا جائے گا، اسلام آباد پولیس
مذکورہ آپریشن میں ضلع کیماڑی میں دہشت کی علامت سمجھے جانے والے گروپ کے کارندے بھی گرفتار کیے گئے۔