Aaj Logo

شائع 22 ستمبر 2023 01:37pm

راسخ الٰہی سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتیں منظور

اینٹی کرپشن لاہور کی عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے صاحبزادے راسخ الٰہی سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتیں منظور کرلیں۔

اینٹی کرپشن لاہور کی خصوصی عدالت لاہور جج علی رضا اعوان نے پرویز الٰہی کے اہل خانہ کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے راسخ الٰہی، قیصرہ الٰہی اور زاہرا الٰہی کی عبوری ضمانتیں 9 اکتوبر تک 50، 50 ہزار روپے کے عوض منظور کرلی اور انہیں ضمانتی مچلکے جمع کرانے اور کیس میں شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے اینٹی کرپشن سے تفتیشی رپورٹ بھی طلب کرتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک کے لئے ملتوی کردی۔

Read Comments