میپکو ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف آپریشن جاری ہے، جنوبی پنجاب کے 13 اضلاع میں مزید151 بجلی چور پکڑے گئے۔
ترجمان میپکو نے کہا کہ بجلی چوروں کی کل تعداد 10ہزار227 ہوگئی اور درج مقدمات کی مجموعی تعداد 3 ہزار 708 تک پہنچ چکی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پولیس کے ہمراہ جاری آپریشن میں 294 بجلی چوروں کو موقع سے گرفتار کیا گیا اور عائد کردہ جرمانے کی مجموعی رقم 28 کروڑ 23 لاکھ روپے ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ریکوری مہم میں ہزاروں رننگ اور مستقل نادہندگان 87 کروڑ روپے سے زائد وصولیاں کی گئیں۔
واضح رہے کہ نادہندہ زرعی ٹیوب ویلوں اور صنعتوں کے کنکشنز منقطع کرکے ٹرانسفارمرز بھی اتارلئے گئے۔