Aaj Logo

اپ ڈیٹ 22 ستمبر 2023 03:42pm

ارشد چائے والا نے بیرونِ ملک کیفے کھولنے کی وجہ بتادی

اسلام آباد سے چائے کے ایک چھوٹے سے اسٹال سے ”چائے والا“ کیفے تک کا سفرطے کرنے والے ارشد خان نے بیرونِ ملک اپنا کیفے کھولنے کی وجہ بتادی۔

حال ہی میں ارشد خان نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی ہے، جہاں انہوں نے اب تک چائے کے کئی کیفے کھولنے کی وجوہات بتائیں۔

ارشد خان کے مطابق ’چونکہ چائے والا ہونا میری پہچان ہے، میں نے یہ ارادہ کیا کہ مجھے اپنی اس پہچان کو اپنے ساتھ ایک اچھی سطح پر لے کر جانا ہے‘۔

انہوں نے اپنا نقطہ نظر واضح کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے کاروبار کو وسعت دینے کا کوئی شوق نہیں تھا، کیفے کھولنے کا میرا مقصد صرف لوگوں کو روزگار مہیا کرنا تھا‘۔

مزید پڑھیں:

انشاء آفریدی نے شادی پر کس برانڈ کے عروسی لباس کا انتخاب کیا

اداکارہ شگفتہ اعجاز میں کینسر کی تشخیص؟

نمرہ خان کا وہ ’پوشیدہ ٹیلنٹ‘ جو آپ اب تک نہیں جانتے

چائے والا کیفے کی مختلف فرنچائزز کھولنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ارشد خان کا کہنا تھا کہ ’بھارتی اور پاکستانی مجھے فون کرتے تھے اور کہتے تھے کہ وہ لندن میں میرے کیفے میں بیٹھے ہیں، اُس وقت لندن میں میرا کوئی کیفے نہیں تھا، اس لیے میں نے اصل فرنچائز کھولنے کا فیصلہ کیا، لندن اور فن لینڈ میں میرے کیفے ہیں‘۔

انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ صرف ایک کیفے کھولنا ان کیلئے کافی تھا لیکن انہوں نے پورا برانڈ اپنے نام پر لانچ کیا کیونکہ وہ چاہتے تھے کہ لوگ ان کے کاروبار کے ذریعے روزی روٹی کمائیں۔

ارشد خان نے مشرقی لندن کے 229 ایلفورڈ لین پر کیفے کھولا جس کے باہر لگے بل بورڈ پر واضح طور پر برانڈ کا نام ’کیفے چائے والا ارشد خان‘ لکھا ہے تاکہ صارفین کو سمجھنے میں کوئی دقت نہ ہو۔

کیفے کی سجاوٹ میں جنوبی ایشیا کے روایتی رنگ دکھائی دیتے ہیں جن میں ٹرک آرٹ سجا ویسپا بھی شامل ہے۔

یہ کیفے خصوصی طور پر تین بھائیوں بہادر درانی، نادر درانی اور اکبر درانی کی مدد سے لندن میں کھولا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 2016 میں سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کرنے والے ارشد خان اپنی نیلی آنکھوں کے سبب کافی مقبول ہوئے تھے۔

جویریہ علی نامی فوٹوگرافر نے چائے کے ایک معمولی اسٹال سے ان کی تصویر انٹرنیٹ پر شئیر کی تھی، جس کے بعد ارشد خان کو کئی برانڈز کے فوٹوشوٹس میں دیکھا گیا تھا۔

Read Comments