شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز نے بتایا ہے کہ بیٹی کے کہنے پر ٹیسٹ کروائے تو انہیں موذی مرض کی تشخیص ہوئی ہے۔
سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق بتایا کہ بیٹی نے کینسر کی تشخیص کے لیے انہیں ’ہیپ سمیر ٹیسٹ‘ کروانے کا مشورہ دیا۔
ویڈیو پیغام میں شگفتہ اعجاز نے کہا کہ والدہ موذی مرض کینسر میں مبتلا ہونے کے بعد انتقال کرگئی جس کی وجہ سے بیٹی نے بھی انہیں بڑھتی عمر کے ساتھ احتیاطاً ’ہیپ سمیر ٹیسٹ‘ کروانے کا مشورہ دیا۔
انہوں نے بتایا کہ بیٹی کا کہنا تھا کہ میری عمر 52 سال ہوگئی ہے اس لیے مجھے یہ ٹیسٹ چار سے پانچ مرتبہ کروالینا چاہیے تھا۔
شگفتہ اعجاز کا کہنا تھا کہ بیٹی کے زور دینے پر ٹیسٹ کروایا جس میں ’فائبر ائیڈز‘ ظاہر ہوئے اور اب اپنی ڈاکٹر کے مشورے پر فائبر ائیڈز کی نوعیت جاننے کے لیے ایم آر آئی کروانے نجی اسپتال پہنچی ہوں۔
اداکارہ نے بتایا کہ فی الحال ایم آر آئی ٹیسٹ کی رپورٹ آنے میں وقت درکار ہے اس لئے جب رپورٹس آجائیں گی تب اپنے اگلے وی لا گ میں اس حوالے سے آگاہ کریں گی، ساتھی ہی انہوں نے دعاؤں کی اپیل بھی کردی۔
شگفتہ اعجاز کی ویڈیو پر مداحوں کی جانب سے بھی ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی جارہی ہے۔