سابق کرکٹر محمد حفیظ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ٹیکنیکل کمیٹی سے علیحدگی اختیار کرلی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں محمد حفیظ نے کہا کہ میں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ٹیکنیکل کمیٹی سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے، میں اعزازی رکن کے طور پر کام کر رہا تھا۔
محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا، پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے ایماندارانہ تجاویز دینے کے لیے ہروقت حاضر ہوں، میری پاکستان کرکٹ کے ساتھ ہمیشہ کی طرح نیک خواہشات رہیں گی۔پاکستان زندہ باد ۔
سعید غنی نے محمد حفیظ کو کڑک جواب دےدیا
پی سی بی نے کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دے دی، مصباح الحق سربراہمقرر
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ نے ریویو اجلاس میں اپنی رائے کو اہمیت نہ دیے جانے پر کمیٹی سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔