ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 15 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں 10 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 5 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ملکی مجموعی ذخائر 13.07 ارب ڈالر سے بڑھ کر 13.19 ارب ڈالر پر پہنچ گئے۔
اسٹیٹ بینک کے ذخائر 7.63 ارب ڈالر سے بڑھ کر 7.70 ارب ڈالر ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں :
شرح سود بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں، گورنر اسٹیٹ بینک
روپیہ مزید تگڑا، ڈالر کا بھاؤ 293 سے نیچے گر گیا
گولڈ مارکیٹ کا مسئلہ حل نہ ہوا، سونے کے ریٹ پر سٹے بازوں کا راج
اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر5.10 کروڑ ڈالر اضافے سے 5 ارب 49 کروڑ ڈالر ہوگئے۔