الیکشن کمیشن آف پاکستان(ای سی پی) کی جانب سے جنوری کے آخری ہفتے میں انتخابات کے انعقاد کے اعلان پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا ردعمل سامنے آیا ہے۔
ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے انتخاب کے انعقاد کی تاریخ کے اعلان کی بجائے مہینے کا تقرر باعثِ حیرت ہے، آئین الیکشن کمیشن کو اسمبلی کی تحلیل کے بعد 90 روز کی مقررہ مدتِ میں انتخابات کے انعقاد کا پابند بناتا ہے، الیکشن کمیشن جنوری کی کسی بھی تاریخ کا تعیّن کرے وہ 90 روزہ دستوری مدت سے باہر ہوگی۔
ترجمان پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ 90 روز میں انتخابات کے انعقاد کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیرِسماعت ہے، سپریم کورٹ کی جانب سے معاملے کے حتمی فیصلے تک 90 روز سے باہر کسی بھی تاریخ کو قوم کے لیے قبول کرنا ممکن نہیں، الیکشن کمیشن صاف، شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات کے لیے آئین کے تحت مطلوب ماحول قائم کرنے میں بھی ناکام ہے۔
تحریک انصاف کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے انتخابی عمل کی سب سے بڑی فریق سیاسی جماعت تحریک انصاف کو بدترین ریاستی جبر کا نشانہ بنا کر انتخاب کی دوڑ سے باہر کرنے کے لیے ایڑھی چوٹی کا زور لگایا جارہا ہے، دستور کی منشاء کے مطابق آزادانہ، منصفانہ اور غیرجانبدارانہ انتخاب ہی الیکشن کمیشن کے ذمے اور ملک و قوم کو بحرانوں سے نکالنے کی واحد سبیل ہے۔
حلقہ بندیاں 30 نومبر تک مکمل، انتخابات جلد سے جلد ہونگے، الیکشنکمیشن
عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں ہونے کیپیشگوئی
ہمارا ہدف شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد ہے، نگراں وزیرخارجہ
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تاریخ کاعلان کردیا، الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں کرائے جائیں گے۔