پشاور ہائیکورٹ نے جی آئی ٹی رپورٹ تک میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) کے نتائج کا اعلان روک دیا۔
پشاورہائیکورٹ میں میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے ٹیسٹ میں نقل کے خلاف کیس کی سماعت جسٹس عبدالشکور اور جسٹس ارشد علی نے کی۔
ایٹا کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر امتیاز ایوب نے عدالت میں پیش ہوکر بتایا کہ بہترین انتظامات کی وجہ سے یہ اسیکنڈل پکڑا گیا۔
ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا عامر جاوید نے عدالت کو بتایا کہ 219 مقدمات درج ہوچکے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے کیونکہ ایک منصوبے کے تحت منظم گروہ ملوث ہے۔
ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اعلیٰ عہدیدار ملوث ہونے کے ثبوت ہاتھ لگ گئے ہیں اور بہت جلد ملوث اہم شخصیت کو منظرعام پر لایا جائے گا جبکہ جی آئی ٹی رپورٹ کے بعد ایم ڈی کیٹ سے متعلق فیصلے ہوں گے۔
جس پر جسٹس ارشد علی نے حکم دیا کہ صوبائی حکومت کے فیصلے کے انتظار کرتے ہیں اور ٹیسٹ کے نتائج کو اپلوڈ کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
پشاورہائیکورٹ نے جی آئی ٹی رپورٹ 27 ستمبر تک طلب کرتے ہوئے جے آئی ٹی رپورٹ تک نتائج کا اعلان نہ روکنے کا حکم دے دیا۔
پشاور ہائیکورٹ نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے نتائج روک دیے، جوائنٹ انوسٹیگیشن ٹیم بھی تشکیل
خیبرپختونخوا میں ایم ڈی کیٹ 2023 ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کردیاگیا
خیبرپختونخوا میں ایم ڈی کیٹ کا انعقاد، بلیوٹوتھ سے نقل کرانے والاگروہ گرفتار
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں خیبرپختونخوا میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ 2023 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا تھا۔