مردان میں 9 مٸی کے واقعات میں ملوث 125 افراد کی ضمانت منظور ہوگٸی، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی اراکین کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔
9 مٸی کے توڑ پھوڑ کے واقعات میں ملوث 125 پی ٹی آئی اراکین پر 3 ایم پی او کے تحت مقدمات درج تھے۔
9 مئی واقعات: چیئرمین پی ٹی آئی کے باڈی گارڈز سمیت 29 کارکنان کیشناخت پریڈ مکمل
نو مئی کو حساس ادارے پر حملہ، مقدمے میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ سمیت دیگرسنگین دفعات شامل
9 مئی ہنگامہ آرائی کیس: عدالت نے 20 ملزمان کو مقدمے سے ڈسچارجکردیا
سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت ہوئی، جج سید عبداللہ شاہ نے پی ٹی آٸی کے 125 کارکنان کی از قبل گرفتاری کی ضمانت منظور کرلی۔
عدالت نے پی ٹی آئی کے 2 کارکن ہارون اعجاز اور فرہاد علی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خارج کردی۔
جیل کے سامنے وکلاء اور پی ٹی آٸی کارکنان نے نعرہ بازی بھی کی۔
دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کو ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے پی ٹی آئی کے 3 کارکنان کی ضمانت منظور کرلی۔
عدالت نے ملزمان کو فی کس ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم صادر کردیا۔
ملزمان میں سعد علی، محمد ایان جمیل اور جاوید اختر شامل ہیں۔
عدالت نے جیل حکام کو ہدایت کی ہے کےملزمان کسی دوسرے کیس میں مطلوب نہیں ہیں تو انہیں رہا کیا جائے۔
پولیس کے مطابق ملزمان شارع فیصل پر ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہیں۔ملزمان کے خلاف تھانہ فیروزآباد میں مقدمہ درج ہے۔