Aaj Logo

شائع 21 ستمبر 2023 01:26am

راگھو اور پرینیتی کی شادی، دولہا کی انٹری کیسے ہوگی؟

بالی ووڈ کی اداکارہ پرینیتی چوپڑا 24 ستمبر کو سیاستدان راگھوو چڈھا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے میں جا رہی ہیں تاہم شادی کے حوالے مختلف تفصیلات سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے ۔

بالی ووڈ کی اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور سیاست دان راگھو چڈھا کی شادی کی باقاعدہ تقریبات کے آغاز سے قبل مذہبی رسومات کے زریعے ہوا ۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر میں اداکارہ اور سیاسی رہنما کو گزشتہ روز ہونے والی تقریب میں مذہبی رسومات کے دوران آشرباد لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مذکورہ تصاویر میں اداکارہ نے ہلکے گلابی رنگ کا غرارہ زیب تب کیا ہوا ہے، اس کے ساتھ میچنگ چاند بالی اور ستاروں کے کام والا دوپٹہ لیا ہوا ہے جبکہ راگھو چڈھا نے ہلکے سفید رنگ کا کرتہ پاجامہ اور کوٹ پہنا ہوا ہے۔

دلہا کی انٹری

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق راگھو چڈھا بارات ہوٹل یک پیلس سے ہوٹل لیلا پیلس تک کشتی کے ذریعے لے کر آئیں گے جس کے بعد 24 ستمبر بروز اتوار دوپہر تین بجے کے قریب دولہا اور دلہن کی شادی کی تقریب ہوگی۔

دولہے کی سہرا بندی مشہور تاج لیک میں دوپہر ایک بجے ہوگی، دو بجے بارات جائے گی اور چار بجے شادی کے پھیرے لیے جائیں گے۔

پرینیتی چوپڑا کی رخصتی شام ساڑھے چھ بجے ہوگی جبکہ رات ساڑھے آٹھ بجے لیلا پیلس کے دربار میں ایک شاندار استقبالیہ دیا جائے گا۔

شادی کا جوڑا

پرینیتی چوپڑا نے اپنی شادی کے جوڑے کو ڈیزائین کرنے کے لیے مشہور بھارتی ڈیزائنر منیش ملہوترا کا انتخاب کیا ہے۔

رپورٹ میں اداکارہ کے ایک قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ پرینیتی چوپڑا اور منیش ملہوترا بہت عرصے سے اچھے دوست ہیں اور منیش اس بات سے بھی بخوبی واقف ہیں کہ اداکارہ کو اپنی شادی کے لیے کس طرح کا جوڑا چاہیئے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پرینیتی چوپڑا اپنی شادی پر پاسٹل کلر کا لہنگا پہننے گی۔

سنگیت اور شادی کا کھانا

شادی کا منڈپ سجانے کے لیے کولکتہ اور نئی دہلی سے خصوصی سفید پھول منگوائے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، پرینیتی چوپڑا کی سنگیت کی رسم 90 کی دہائی کی موسیقی پر مبنی ہوگی، شادی میں تقریبا 200 مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے جن کی خاطر تواضع راجستھانی اور پنجابی کھانوں سے کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا کی منگنی بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا کے ساتھ رواں برس مئی میں ہوئی تھی۔

Read Comments