Aaj Logo

شائع 20 ستمبر 2023 09:59am

بیروزگاری جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے، صدر مملکت

صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ بیروزگاری جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کوششوں اور خدمات ناگزیر ہے، کاروباری برادری کو سماجی شعبے کی بہتری کے لئےذمہ داری پوری کرنا چاہیے۔

صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی سے ایوانِ صنعت و تجارت کراچی کے وفد نے ملاقات کی، جس میں صدر عارف علوی نے بیروزگاری جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

صدرمملکت کا کہنا تھا کہ چیلنجز سے نمٹنے کے لئے رضاکارانہ خدمات اور چیمبرز کی فعال شمولیت ناگزیر ہے، کاروباری برادری کو سماجی شعبے کی بہتری کے لئے ذمہ داری پوری کرنا چاہیے۔

صدر عارف علوی نے پاکستان میں جامع معاشرے کی تشکیل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ چیمبرز خواتین کو مستقبل کی صنعت کار بننے کے لیے حوصلہ افزائی کریں، خواتین اور خصوصی افراد کے لیے روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنا چاہئے، کارپوریٹ سیکٹر اپنے کارکنوں کی فلاح و بہبود اور ماحولیاتی تحفظ کو ترجیح دے۔

صدر مملکت نے بینکنگ سیکٹر کی گزشتہ تین سال میں کامیابیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ چیمبرز صنعتی شعبے میں خواتین کی 20 سے 25 فیصد ملازمت یقینی بنانے کے لیے فاسٹ ٹریک میکانزم تیار کریں۔ صدر مملکت نے ملک کے کچھ بینکوں میں خواتین کی 30 فیصد نمائندگی کو سراہا۔

Read Comments