چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے بینچز کی تشکیل اور زیر التواء مقدمات پر تجاویز کے لئے کل اہم اجلاس طلب کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں بینچزکی تشکیل اور زیر التواء مقدمات کے حوالے سے چیف جسٹس قاضی فائزعیسی نے اہم اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں شرکت کے لئے پاکستان بار اور سپریم کورٹ بار ممبران کو دعوت دے دی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں عدالتی امور اور فراہمی انصاف کو بہتر کرنے کے معاملہ پر وکلاء تنظیموں کی تجاویز لی جائیں گی، اور بینچز تشکیل اور مقدمات سماعت کیلئے مقرر کرنے کا معاملہ زیرغور آئے گا۔