Aaj Logo

شائع 19 ستمبر 2023 09:32am

میں جناح ہاؤس نہیں گئی مگر مجھے نامزد کردیا گیا،علیمہ خان

Welcome

چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ میں جناح ہاؤس نہیں گئی مگر مجھے نامزد کردیا گیا، عدالت انصاف کے لیے آئےہیں انصاف دیاجائے۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت جلاؤ گھیراؤ کیسز کی سماعت ہوئی، اسدعمر، چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں پر سماعت جج عبہر گل نے کی۔

ملزمان نے عدالت پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی، چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے عدالت میں بیان دیا کہ میں جناح ہاؤس نہیں گئی مگر مجھے نامزد کردیا گیا، عدالت انصاف کے لیے آئے ہیں، ہمیں انصاف دیا جائے۔

عدالت نے پولیس سے تفتیش کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی ضمانتوں میں چار اکتوبر تک توسیع کردی۔

Read Comments