پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی کیس کی سماعت براہ راست نشر کی جارہی ہے، اور سپریم کورٹ کے تمام 15 ججز ایک کی سماعت کررہے ہیں۔
سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی، اور پاکستان میں تاریخ میں پہلی بار کسی بھی کیس کی سماعت قومی ٹی وی (PTV) سے براہ راست دکھائی گئی۔
کیس کی سماعت سے قبل پیر کی صبح سپریم کورٹ کے تمام ججوں کا فل کورٹ اجلاس ہوا جس میں اتفاق کیا گیا کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس کی سماعت براہ راست نشر کی جائے گی۔
اجلاس میں تمام جج صاحبان نے عدالتی کاررواٸی کی لاٸیو اسٹریمنگ کے معاملے کا جائزہ لیا اور منظوری دی، اور سرکاری ٹی وی حکام کو براہ راست سماعت نشرکرنے کے انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی، جس کے بعد کورٹ روم نمبر ون میں سرکاری ٹی وی کے کیمرے لگا دیئے گئے۔
دوسری جانب تاریخ میں پہلی بار سپریم کورٹ کے تمام 15 ججز نے کسی ایک کیس کی سماعت کی۔
آپ کی درخواست 10سال نہ لگاؤں تو آپ کیا کریں گے، چیف جسٹس کا وکیل سے مکالمہ
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں فُل کورٹ کے دیگرارکان میں جسٹس سردارطارق مسعود، جسٹس اعجازالحسن، جسٹس سید منصورعلی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس سید مظہرعلی اکبر نقوی، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ اے ملک، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس اطہرمن اللہ، جسٹس سید حسن اظہررضوی اور جسٹس شاہد وحید شامل ہیں۔