سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرایکٹ کیس کی سماعت سے قبل حکومت نے سپریم کورٹ میں ایکٹ کے خلاف دائر درخواستیں مسترد کرنے کی استدعا کردی۔
سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر سماعت جاری ہے، سماعت شروع ہونے سے قبل وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستیں مسترد کرنے کی استدعا کردی۔
وفاقی حکومت نے مؤقف پیش کرتے ہوئے استدعا کی کہ پارلیمنٹ کے قانون کیخلاف درخواستیں ناقابل سماعت ہیں، پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف درخواستیں خارج کی جائے۔
وفاقی حکومت نے تحریری جواب بھی سپریم کورٹ میں جمع کرادیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ آئین کے آرٹیکل191 کے نیچے قانون سازی کرسکتی ہے، آئین کا آرٹیکل 191 پارلیمنٹ کو قانون بنانے سے نہیں روکتا، پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ سے عدلیہ کی آزادی متاثر نہیں ہوتی۔
وفاقی حکومت نے جواب میں کہا ہے کہ ایکٹ کے تحت کوئی اختیار سپریم کورٹ کا واپس نہیں کیا گیا، میرٹ پر بھی پارلیمنٹ قانون کیخلاف درخواستیں نا قابل سماعت ہیں۔