Aaj Logo

شائع 18 ستمبر 2023 12:01pm

القادر ٹرسٹ رجسٹریشن کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف القادر ٹرسٹ رجسٹریشن کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے القادر ٹرسٹ رجسٹریشن سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

درخواست گزار کی جانب سے ایڈوکیٹ طالب حسین اور اسٹیٹ کونسل حضرت یونس عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

اسٹیت کونسل نے عدالت کو بتایا کہ نئے قوانین کے تحت رجسٹریشن میں کچھ دستاویزات نامکمل ہیں، اگر ہمیں پتہ چلے کہ کون کون سی چیزیں، یا دستاویزات نامکمل ہے تو ہم مکمل کرلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

القادر ٹرسٹ رجسٹریشن : فریقین کو جواب جمع کروانے کیلئے 18 ستمبر تک کاوقت

عمران اور بشریٰ بی بی نے القادر ٹرسٹ کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کیلئے عدالتمیں درخواست دائر کردی

عدالت نے اسٹیٹ کونسل کو ہدایت دی کہ جو چیزیں نامکمل ہیں وہ سب ان کو بتادیں۔بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کردی۔

Read Comments