Aaj Logo

شائع 18 ستمبر 2023 12:44pm

چہرے پر موجود جھریاں اس جادوئی نُسخے سے بھگائی جاسکتی ہیں

Welcome

عمر بڑھنا ایک قدرتی عمل ہے، بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ انسان میں اندرونی و بیرونی تبدیلیاں بھی رونما ہوتی رہتی ہیں۔

بڑھتی عمر میں رونما ہونے والی جسمانی تبدیلیوں سے جہاں صحت متاثرہورہی ہوتی ہے وہیں انسان کی ظاہری شخصیت یعنی بال اور جلد میں بھی نمایاں تبدیلیاں دیکھنے میں آتی ہیں۔

زیادہ ترخواتین بڑھتی عمر میں پُر کشش لگنا پسند کرتی ہیں، جس کی بنا پر وہ اپنی مجموعی صحت کا ہر طرح سے خیال رکھتی ہیں۔

پرکشش چہرہ اور چمکدار جلد ہر خاتون کی خواہش ہوتی ہے، جس کیلئے وہ مہنگے سیرمز پرایک خطیر رقم خرچ کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں:

خواتین منہ دھوتے ہوئے کن باتوں کو نظرانداز کردیتی ہیں

دانوں و مہاسوں والی جلد کی حفاظت اتنی بھی مشکل نہیں

خبردار! رنگ گورا کرنے والی کریمیں آپ کی جلد کی دوست نہیں ہیں

مہنگی مصنوعات کے بجائے عمر رسیدہ خواتین اپنے چہرے پر موجود جھریوں کو باآسانی اس گھریلو ٹوٹکے سے ختم کرتے ہوئے چہرے کو خوبصورت بنا سکتی ہیں۔

اس فیس ماسک کو بنانے کیلئے 1چائے کا چمچ شہد، 1 انڈے کی سفیدی، 1 چائے کا چمچ لیموں کا رساور 1 چائے کا چمچ زیتون کا تیل لیں۔

ایک چھوٹے پیالے میں شہد، انڈے کی سفیدی، لیموں کا رس اور زیتون کا تیل اس وقت تک مکس کریں جب تک کہ یہ ایک پیسٹ کی شکل اختیار نہ کرجائے۔

اپنے چہرے کو اچھی طرح سے پہلے دھوکر خشک کرلیں،اس آمیزے کو اپنے چہرے پر لگائیں، خصوصاً چہرے پر موجود لکیروں اور جھریوں والے حصے میں اس آمیزے کو لگائیں۔

ماسک کو 15 سے 20 منٹ کے لیے لگا رہنے دیں، خشک ہونے کے بعد چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔

بہترین نتائج کے لیے ہفتے میں ایک یا دو بار اس جادوئی ماسک کو استعمال کریں۔ اس ماسک میں موجود قدرتی اجزاء آپ کی جلد کو ہائیڈریٹ کرنے، کولیجن کی پیداوار کو بڑھانے اور جھریاں کم کرنے کے لیے مل کر کام کرتے ہیں۔

Read Comments