Aaj Logo

شائع 17 ستمبر 2023 05:02pm

ایشیا کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر راشد لطیف نے سوالات اٹھا دیے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے سوال کیا ہے کہ کٹ پر پاکستان کا لوگو اور صرف پاک بھارت میچ میں متبادل دن کیوں رکھا گیا؟

اپنے ویڈیو بیان میں راشد لطیف نے کہا کہ کچھ لوگوں نے ان معاملات پر آواز اٹھائی کچھ شاید بطور مصلحت خاموش رہے، ان موضوعات پر آواز اٹھنی چاہئیے۔

راشد لطیف نے کہا کہ پی سی بی نے کھلاڑیوں کو اے ٹی ایم مشینز بنایا ہوا ہے، تیم میں بہت اچھے کھلاڑی ہیں لیکن مینیجمنٹ کا فقدان ہے، تواتر سے کھلاڑیوں کا زخمی ہونا کھلاڑیوں کی ناقص مینیجمنٹ کی جانب اشارہ ہے۔

مزید پڑھیں: قومی کرکٹر احمد شہزاد نے ایتھلیٹ ارشد ندیم کو 10 لاکھ کا چیک دے دیا

انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ نظام پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو لڑکے چار پانچ برس پہلے کرکٹ چھوڑ چکے وہ آج گریڈ ٹو میں ہیں۔

سابق کپتان نے سوال اٹھایا کہ قومی کھلاڑیوں کے سینٹرل کانٹریکٹ کیوں از سر نو نہیں بنے؟ تین مہینے سے کھلاڑیوں اور کرکٹ بورڈ کا ڈیڈ لاک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ چلانے والا بھی کرکٹر ہونا چاہیے۔

Read Comments