Aaj Logo

شائع 17 ستمبر 2023 01:54pm

کوئٹہ: اسمگل کی جانیوالی چینی برآمد کرکے شہریوں میں سستے داموں فروخت

کوئٹہ میں چینی کی بڑھتی قیمتوں پر قابو پانے کے لئے انتظامیہ سرگرم ہے۔

انتظامیہ کی جانب اسمگل اور زخیرہ کی جانے والی چینی برآمد کر کے سستے داموں شہریوں کو فروخت کی جا رہی ہے۔

بگٹی اسٹیڈیم میں ضلعی انتظامیہ نے ایک اسٹال قائم کر دیا ہے جہاں چینی 150 روپے کلو کے حساب سے فروخت کی جا رہی ہے۔.شہریوں کی جانب سے اس کاوش کا خیر مقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ زخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔

مزید کہا کہ پرائس کنٹرول کمپنی کو فعال کر دیا جائے، تو مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کو کچھ ریلیف مل سکتا ہے۔

Read Comments