Aaj Logo

اپ ڈیٹ 17 ستمبر 2023 04:25pm

جنگ کا 17واں روز: پاکستانی مسافر ٹرین بنی بھارتی ائرفورس کا نشانہ

جنگ کا سترواں روز بھارتی ائرفورس نے پاکستانی مسافر ٹرین کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 20 مسافر شہید اور 48 زخمی ہوئے۔

پاکستان کی حمایت پر ترکی، ایران اور متحدہ عرب امارات کے سفیروں کو بھارتی دفتر خارجہ نے طلب کرکے خبردار کیا۔ صدر ایوب کا جنگ کے حوالے سے اقوام متحدہ میں موقف تھا کہ’مسئلہ کشمیر کے حتمی حل کے لئے موثر ذرائع اور طریقے وضع کئے جائیں’۔

پاکستانی فوج نے مختلف سیکٹرز میں تقریبا 500 مربع میل بھارتی علاقے پر قبضہ کر لیا، جس میں اکھنور، کھیم کرن اور راجھستان سیکٹر کے علاقے شامل ہیں۔

پاکستانی آرٹلری نے کھیم کرن سیکٹر میں 4 ٹینک تباہ کردئیے اور سیالکوٹ سیکٹر میں پاک فوج کے ہاتھوں بھارت 51 ٹینکوں اور 14 توپوں سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا۔

پاکستان نے بھارت کے 442 ٹینک تباہ کیے اور17 ٹینکوں کو درست حالت میں قبضہ کرلیا۔ پاکستان فوج کے 25 کیولری نے دشمن کو بھاری نقصان پہنچاتے ہوئے 2 سپاہیوں کو جنگی قیدی بنایا۔

پاک فوج کے 25 کیولری کے ایک این سی او نے بھارتی سنچورین ٹینک کو بھی قبضے میں لے لیا، پاک فضائیہ نے جموں سیکٹر اور بھارتی فضائیہ کے اڈوں پر تابڑ توڑ حملے کرکے ان کی کمر توڑ دی تھی۔

برطانوی پریس نے بھارت کو جنگ شروع کرنے کا مودر الزام ٹھہرایا جبکہ پاکستان افواج نے20 افسرز، 19 جے سی اوز اور 530 بھارتی سپاہیوں کو جنگی قیدی بنا ۔ پاک فضائیہ نے دشمن کے 14 ٹینک، بھارتی توپیں اور متعدد گاڑیاں تباہ کر دیں۔

Read Comments