محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی یہ بھی بتایا کہ اگلے دو دن گرمی اور حبس کی شدت میں اضافہ ہوگا۔
محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خوشخبری سناتے ہوئے بتایا کہ رواں ماہ 18 سے20ستمبر کے دوران کراچی میں وقفے وقفےسے بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے مطلع کیا کہ آج شام سے مون سون ہواؤں کاسلسلہ مشرقی سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے، اتوار کو کراچی کا موسم گرم اور مرطوب ریکارڈ ہوسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ گرمی اور حبس کی شدت میں اضافہ ہوگا، گرمی کی شدت 32 سے 34 ڈگری تک محسوس کی جا رہی ہے۔
جامشورو،ٹھٹھہ،عمرکوٹ،تھرپارکر اور سانگھڑ میں ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ آج سے 19ستمبر کے دوران خیرپور،بدین،سجاول سمیت دیگر اضلاع میں بارش متوقع ہے۔
کراچی میں پیر سے بارش کی پیشگوئی کے سبب کراچی یونیورسٹی میں ہفتہ طلبا (اسٹوڈنٹ ویک) ملتوی کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کہا کہ کراچی میں 24گھنٹے کے دوران مطلع جزوی ابرآلود رہے گا اور بوندا باندی کا امکان ہے۔
مزید کہا کہ شہر میں کم سےکم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ ہوامیں نمی کاتناسب75فیصد ہے اور جنوب مشرق، مغرب سے18سے27کلومیٹرفی گھنٹاکی رفتارسےہوائیں چل رہی ہیں۔