اسلام آباد: نیب ترامیم کیس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد نیب کا اہم اجلاس پیر کو طلب کرلیا گیا۔
چئیرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد پیر کو اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔اجلاس میں نیب ترمیمی ایکٹ کے ذریعے بند کیے گئے نیب کیسز کے ریفرنسز دوبارہ احتساب عدالت کو بھیجنے کا معاملہ زیر غور آئے گا۔
نیب نے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل اکبر تارڑ کو قائم مقام پراسکیوٹر جنرل نیب تعینات کردیا ہے، یہ عہدہ نیب اصغر حیدر کے مستعفی کے ہونے کے بعد خالی ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:
نیب ترامیم کالعدم قراردینے سے کس کس کیخلاف مقدمات بحال ہوںگے
واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کے خلاف عمران خان کی درخواست قابل سماعت قرار دی تھی جس کے بعد مختلف سیاستدانوں کے خلاف نیب کے مقدمات بحال ہوگئے ہیں۔