بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی ) کے مرکزی رہنما حافظ حمد اللہ کو کراچی منتقل کر دیا گیا۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق حافظ حمداللہ کو کوئٹہ سے ائیر ایمبولینس کے ذریعے سے کراچی پہنچایا گیا۔
حافظ حمداللہ کو کراچی ائیرپورٹ سے ایمبولنس کے ذریعے اسٹیڈیم روڈ پر واقعے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
کراچی ایئرپورٹ پر جے یو آئی فضل الرحمان گروپ کے رہنماؤں نے استقبال کیا۔
کوئٹہ میں دھماکا، جے یو آئی رہنما حافظ حمد اللہ سمیت 11 افرادزخمی
جے یو آئی نے حافظ حمد اللہ پر حملے کے خلاف شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دےدی
مولانا محمد غیاث، سیکریٹری جی یو آئی کراچی ایئرپورٹ کے ٹرمینل ون پر موجود تھے۔
مولانا امین اللّٰہ، مولانا عبدالکریم عابد، قاری نصیر الدین سواتی اور دیگر نے حافظ حمد اللّٰہ کا استقبال کیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ پر ہونے والے دھماکے میں جمعیت علماء اسلام کے رہنما حافظ حمد اللہ سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے تھے۔