Aaj Logo

شائع 15 ستمبر 2023 04:42pm

کوئٹہ کے قریب سکیورٹی فورسز پر حملہ، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے

ولی تنگی میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک جب کہ پاک فوج کا صوبیدار شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 14 ستمبر کو دہشتگردوں کی جانب سے ولی تنگی کوئٹہ کے قریب سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا گیا، دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فائرنگ کے دوران پاک فوج کے صوبیدار قیصر رحیم نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، جبکہ ایک سپاہی شدید زخمی ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Read Comments