چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال کیریئر کا آخری فیصلہ سنا کر سپریم کورٹ سے روانہ ہوگئے۔
جسٹس عمر عطاء بندیال نے عمران خان کی درخواست پر نیب ترامیم کیس کا فیصلہ سنانے کے فوری بعد عدالتی عملے سے ملاقات کی جس کے بعد وہ سپریم کورٹ سے روانہ ہوئے۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے سپریم کورٹ میں آخری روز کی کارروائی مکمل کی۔
چیف جسٹس کا سپریم کورٹ میں آخری روز، ’یقینی بنائیں جج پرتنقید حقائق پرمبنی ہو‘
واضح رہے کہ جسٹس عمرعطاء بندیال مدت ملازمت پوری ہونے پر کل عہدے سے ریٹائرہورہے ہیں، ان کی جگہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اگلے چیف جسٹس آف پاکستان ہوں گے۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بطور نئے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف 17 ستمبر کو اٹھائیں گے۔