اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے جہانگیر ترین کی جماعت استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کے خلاف درخواست خارج کر دی۔
استحکام پاکستان تحریک کے احمد کلیم نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی کہ یکساں نام ہیں اور اس سے ابہام پیدا ہو گا اس لئےاستحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن نہ کی جائے۔
الیکشن کمیشن نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جس میں کہا گیا کہ استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کے عمل کو آئین و قانون کے مطابق چلایا جائے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ استحکام پاکستان تحریک اور استحکام پاکستان پارٹی میں فرق واضح ہے اور یہ کہ استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کا عمل ابھی جاری ہے۔
صدر استحکام پاکستان تحریک احمد کلیم اور نائب صدر ایمن جاوید نے میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ آج الیکشن کمیشن نے ایک اور سیاہ باب کا اضافہ کیا ہے، چیف جسٹس سے درخواست کرتے ہیں کہ اس کا نوٹس لیں اور جہانگیر ترین کی پارٹی کو رجسٹر ہونے سے روکا جائے۔