Aaj Logo

شائع 15 ستمبر 2023 11:17am

شیخ رشید کی قبضے میں لی گئی گاڑیاں واپس کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو شیخ رشید کی قبضے میں لی گئی گاڑیاں واپس کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے شیخ رشید کی انٹرا کورٹ اپیل منظور کرتے ہوئے سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ پولیس نے شیخ رشید کی گاڑیاں غیرقانونی طورپرقبضے میں لیں۔ گاڑیوں کو وہیں لوٹا دیا جائے جہاں سے قبضے میں لی گئی تھیں۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔

اپنے فیصلے میں عدالت کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کو شریک ملزم کے ضمنی بیان کی بنیاد پر مقدمے میں نامزد کیا گیا۔ ففف

فیصلےکے مطابق قبضے میں لی گئی گاڑیاں جرم کے ارتکاب میں استعمال نہیں ہوئیں، بظاہرپولیس نے شیخ رشید کی گاڑیاں انہیں سرنڈرکروانے کیلئے قبضے میں لیں۔

عدالت نے مزید کہا کہ پولیس کی جانب سے شیخ رشید کی گاڑیاں قبضے میں لیتے ہوئے قانونی طریقہ کارنہیں اپنایا۔

Read Comments