وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل کا اجلاس ہوا جس میں فرح گوگی اور ان کے شوہر سمیت 17 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے۔
اجلاس میں نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی اور شاہد اشرف تارڑ نے شرکت کی اور ای سی ایل سے متعلق مختلف نوعیت کے کیسز کا جائزہ لیا گیا۔
ذیلی کمیٹی نے فرح گوگی اور ان کے شوہر سمیت 17 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی۔
کمیٹی نے7 مختلف نوعیت کے کیسز کو ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش بھی کی۔
اجلاس میں پیش کی گئی اپیلوں میں سے 5 افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں :
عمران خان اپنا نام ای سی ایل میں شامل کیے جانے پرحکومت کے شُکر گزار
ملک کے تین بڑے ایئرپورٹس کو آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ
سفارشات حتمی منظوری کے لئے نگراں کابینہ کو ارسال کی جائیں گی۔