Aaj Logo

شائع 14 ستمبر 2023 09:31am

نگراں وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر ایل ڈی اے نے قبضہ مافیا سے کروڑوں کی اراضی واگزار کرا لی

نگراں وزیراعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ایل ڈی اے نے کارروائی کرتے ہوئے قبضہ مافیا سے کروڑوں روپے کی کمرشل اراضی واگزار کرا لی ہے۔

محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر ایل ڈی اے کا آپریشن جاری ہے، 24 گھنٹے میں قبضہ مافیا سے اربوں روپے مالیت کی زمین واگزارکرالی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے اور سی سی پی اولاہور نے ایکشن لیتے ہوئے جوہر ٹاؤن پی آئی اے روڈ پر قبضہ مافیا کے خلاف علی الصبح آپریشن کیا۔

پی آئی اے روڈ پر سرکاری زمین و عام شہریوں کے پلاٹوں سے قبضہ واگزار کروا لیا گیا اور ایل ڈی اے ٹیموں نے پی آئی اے روڈ جوہرٹاؤن کے اطراف میں کارروائی کی۔

اربوں روپے مالیت کی 75 کنال سے زائد کمرشل اراضی سے قبضہ واگزار کروا لیا، ان املاک پر قبضہ مافیا نے دکانیں، نیلام گھر، و دیگر مستقل تجاوزات بنا رکھیں تھی۔

Read Comments