جمیعت علمائے اسلام (ف) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا آفیشل فیس بک پیج ہیک ہوگیا ہے، فلپائن سے مولانا فضل الرحمان کا آفیشل پیج ہیک کیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کے آفیشل پیج پر ایک ملین سے زائد فالورز تھے، پیج کی ریکوری کیلئے ایف آئی اے سائبر کرائم سے رجوع کرلیا ہے۔
جمیعت علمائے اسلام کے میڈیا سیل نے ہیک شدہ پیج سے ہوئی کسی بھی غیر متعلقہ پوسٹ سے اظہار لاتعلقی کیا ہے۔