Aaj Logo

شائع 13 ستمبر 2023 09:37pm

صدر کا خط: پوری قوم کی نگاہیں اب سپریم کورٹ پر لگی ہیں، پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط اور اس میں انتخابات کی تاریخ تجویز کرنے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر نے آئین کے تحت اپنا دستوری فریضہ سرانجام دیا ہے۔

کور کمیٹی اجلاس کے بعد جاری اعلامیےمیں کہا گیا کہ صدرِ مملکت نے معاملہ سپریم کورٹ کو بھجوایا ہے، پوری قوم کی نگاہیں اب سپریم کورٹ پر لگی ہیں، سپریم کورٹ دستور کے حوالے سے اپنا آئینی کردار نبھائے اور الیکشن کمیشن کو 6 نومبر تک انتخابات کے انعقاد کا پابند بنائے۔

مزید پڑھیں

صدر کی جانب سے نگراں کابینہ میں تقرریوں پر الیکشن کمیشن کا سیکریٹریوزیراعظم کو خط

الیکشن کی مجوزہ تاریخ: ’لگتا ہے خط سابق وزیراعظم کی ایڈوائس پر لکھاگیا‘

الیکشن کی تاریخ: صدر مملکت کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے، ماہرقانون

کورکمیٹی نے کہا کہ صدرِمملکت کا اقدام خوش آئند ہے، صدرِمملکت کے اقدام کے بعد قوم میں امید جاگی ہے۔

Read Comments