صدر مملکت ڈاکٹر عارف علی کی جانب سے انتخابات کی تاریخ پر چیف الیکشن کمیشنر سکندر سلطان راجا کو لکھے گئے خط کے حوالے سے ماہر قانون اور سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کا کہنا ہے کہ صدر مملکت نے نئی ہیجانی کیفیت پیدا کردی ہے، لگتا ہے کہ خط سابق وزیراعظم عمران خان کی ایڈوائس پر لکھا گیا ہے۔
آج نیوز کے پروگرام ”فیصلہ آپ کا“ میں گفتگو کرتے ہوئے اشتر اوصاف نے کہا کہ خط میں وہی بو آرہی ہے جو ٹویٹ میں تھی، صدر مملکت کو انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: صدر کی جانب سے نگراں کابینہ میں تقرریوں پر الیکشن کمیشن کا سیکریٹری وزیراعظم کو خط
ماہر قانون اشتر اوصاف نے کہا کہ صدرِ مملکت عارف علوی وزرائے قانون کی مشاورت کا حوالہ دے رہے ہیں، لیکن انہیں جو تجاویز دی گئیں وہ تجاویزنہیں مان رہے۔
مزید پڑھیں: الیکشن کی تاریخ: صدر مملکت کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے، ماہر قانون
انہوں نے کہا کہ صدر ریفرنس کیلئے وزیراعظم کی ایڈوائس کے محتاج ہیں، لگتا ہے کہ خط سابق وزیراعظم کی ایڈوائس پر لکھا گیا ہے، یہ قبل از انتخابات دھاندلی کا حصہ ہے۔