لاہور ہائیکورٹ بار نے کل ارجنٹ کیسز کے بعد ہڑتال کا اعلان کردیا۔
ہائیکورٹ بار نے سپریم کورٹ بار کے وکلاء کنونشن میں قرارداد کی روشنی میں ہڑتال کی کال دی ہے۔
سیکرٹری ہائیکورٹ بار کے مطابق ہائیکورٹ بار میں کل جنرل ہاؤس اجلاس کے بعد وکلاء کی پر امن ریلی نکالی جائے گی۔
ہائیکورٹ بار نے قانون کی حکمرانی، مہنگائی کے خلاف اور انسانی حقوق کی بحالی کے لیے ہڑتال کی کال دی ہے۔
واضح رہے سپریم کورٹ بار نے آل پاکستان وکلاء کنونشن میں 14 ستمبر کو ہڑتال کا اعلان کررکھا ہے۔