Aaj Logo

شائع 13 ستمبر 2023 05:37pm

نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو سکیورٹی فراہم کردی گئی

نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو سکیورٹی فراہم کردی گئی ہے اور ان کا چیف سکیورٹی آفیسر بھی مقرر کردیا گیا ہے۔

چیف جسٹس عمرعطا بندیال 16 ستمبر کو ریٹائرہورہے ہیں، ان کی جگہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ چیف جسٹس آف پاکستان کا منصب سنبھالیں گے۔

سپریم کورٹ کے موجودہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال آئین کے آرٹیکل 179 کے تحت 16 ستمبر 2023 کو ریٹائر ہوں گے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 17 ستمبر کو حلف برداری کیلئے چیف جسٹس ہاؤس سے ہی روانہ ہوں گے، کیونکہ جسٹس عمر عطا بندیال دو دن پہلے ہی چیف جسٹس ہاؤس خالی کرچکے ہیں۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 21 جون 2023 کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی منظوری دی تھی۔

صدر عارف علوی نے نئے چیف جسٹس کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے 3 کے تحت کی۔

Read Comments