Aaj Logo

شائع 13 ستمبر 2023 04:59pm

آئیسکو کا سرکاری اور پرائیویٹ نادہندگان کیخلاف کارروائی کا فیصلہ، فہرستیں تیار

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ نادہندگان کے خلاف بھی کارروائیوں کا فیصلہ کرتے ہوئے سرکاری و پرائیویٹ نادہندگان کی فہرستیں مرتب کرلیں جو تمام فیلڈ فارمیشنز کو آئیسکو ہیڈ آفس سے فراہم کردی گئی ہیں۔

دستاویز کے مطابق آزاد کشمیر سمیت وفاقی ادارے آئیسکو کے 70 ارب کے نادہندہ ہیں، جبکہ صوبائی ادارے 50 کروڑ روپے کے ڈیفالٹرز نکلے۔

سب سے زیادہ آزاد کشمیر 60 ارب 70 کروڑ روپے کا نادہندہ ہے، وفاقی ترقیاتی ادارہ سی ڈی اے 3 ارب روپے کا نادہندہ، کینٹ بورڈ چکلالہ 1 ارب 15 کروڑ روپے، پاک سیکریٹریٹ 87 کروڑ، پارلیمنٹ لاجز 12 کروڑ روپے کا نادہندہ ہے۔

دستاویز کے مطابق وفاقی اسپتال آئیسکو کے 37 کروڑ روپے کے نادہندہ ہیں، وفاقی پولیس 17 کروڑ روپے، راولپنڈی کینٹ 25 کروڑ روپے اور پی ڈبلیو ڈی 25 کروڑ روپے کی نادہندہ ہے۔

Read Comments