Aaj Logo

اپ ڈیٹ 13 ستمبر 2023 03:41pm

پاکستان ایشیا کپ کے فائنل میں کیسے پہنچ سکتا ہے

ایشیا کپ 2023 سپر کپ مرحلے میں پاکستان اور سری لنکا کیخلاف بھارت کی لگا تار 2 کامیابیوں کے بعد دلچسپ اور سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔

بھارت پہلے سپر فور میچ میں پاکستان کو 228 رنز سےاور پھرسری لنکا کو 41 رنز سے شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ بنا چکا ہے۔

پاکستان سے 7 وکٹ اور سری لنکا سے 21 رنز سے شکست کے بعد بنگلہ دیش کیلئے فائنل میں کوالیفائی کرنا اب تقریباً نا ممکن نظر آرہا ہے۔

رہی بات پاکستان کی تو فائنل میں پاکستان اور سری لنکا کی قسمت کا فیصلہ ان کے آخری سپر فور مرحلے کے میچ میں ہوگا۔

مزید پڑھیں:

ایشیا کپ سپر فور: پاک بھارت میچ بارش کے باعث ملتوی کردیا گیا

سری لنکن اسپنرز کی محنت پر بیٹسمینوں نے پانی پھیر دیا، بھارت 41 رنز سے کامیاب

ایشیا کپ: پاکستانی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت، بھارت 228 رنز کے بڑے مارجن سے کامیاب

سری لنکا کی بھارت کے ہاتھوں شکست نے پاکستانیوں کا دل بھی خوش کیا ہے لیکن اس خوشی میں خود غرضی کا عنصر شامل ہے۔

وجہ کچھ یوں ہے کہ سری لنکا اگر بھارت کو شکست دیتا تو پاکستان کے فائنل میں جانے کے امکانات کم ہوجاتے۔

لیکن قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا، گرین شرٹس کے پاس اب بھی سری لنکا کو شکست دینے اور ایشیا کپ کے فائنل میں جانے کا ایک موقع ہے۔

پاکستان کو فائنل میں جانے کے لیے میچ جیتنے کے علاوہ یہ دعا بھی مانگنی ہوگی کہ اس بار کولمبو کا موسم ان کی راہ میں رکاوٹ نہ بنے۔

اگر بارش نے کرکٹ گراؤنڈ پر دھاوابولا تو دونوں ٹیمیں ایک ایک پوائنٹ حاصل کریں گی۔

نتیجتاً نیٹ رن ریٹ میں سری لنکا سے پیچھے ہونے کی بنیاد پرپاکستان ایشیا کپ سے باہرہوجائے گا۔

بھارت سپر 4 کے 2 میچز میں فتح سے 4 پوائنٹس لیکر2.690 نیٹ ریٹ کے ساتھ ٹاپ پرہے جبکہ بھارت سے ہارنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم 2 پوائنٹس کے باوجود تیسرے نمبر پر 1.892 کے منفی نیٹ ریٹ پر آگئی ہے۔

میزبان سری لنکا دوسری پوزیش پر ہے اور اس کا نیٹ ریٹ بھی گرین شرٹس سے بہتر ہے۔

پاکستان کے لیے ایک بڑا خطرہ بھارت کیخلاف میچ میں زخمی ہونے کے بعد نسیم شاہ اور حارث رؤف کا ان فٹ ہونا ہے، دونوں کے متبادل کے طور پر شاہنواز دھانی اور زمان خان کو کولمبو بلا لیا گیا ہے۔

Read Comments