کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں لاپتہ دو سالہ بچہ زوخان گٹر سے زندہ مل گیا ہے۔
زندہ بچ جانے والے بچے کی شناخت محمد زوخان ولد صداقت خان کے نام سے ہوئی ہے، جو 12 گھنٹے سے زائد گٹر میں ذندگی موت کی جنگ لڑرہا۔
بچے کے والد صداقت خان کا کہنا ہے کہ 9 ستمبر کو میرا بیٹا لاپتہ ہوا تھا جس کے بارے میں سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے معلومات حاصل کیں۔
والد نے کہا کہ سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے عبداللہ نامی ایک کم عمر لڑکا بچے کو لیکر جارہا تھا، اس کے ماموں نے دباؤ ڈالا تو زوخان کے بارے میں بتایا گیا۔
مزید کہا کہ عبداللہ نے بتایا کہ 12 گھنٹے قبل اس نے گٹر کے اندر زوخان کو پھینک دیا تھا تاہم عبداللہ نے جان لیوا حرکت کیوں کی اس کا پتہ نہیں چل سکا۔
والد صداقت خان نے کہا کہ 12 گھنٹے کے اندر مچھروں اور دیگر کیڑوں نے بچے کا برا حال کر دیا تھا۔
زوخان خان کے والدین نے کم عمر ملزم عبداللہ کو معاف کردیا ہے، اس حوالے سے والد نے کہا کہ میں قانونی کارروائی نہیں چاہتا ہوں۔
والد نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شاہ لطیف ٹاؤن پولیس اور علاقہ مکینوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے مدد کی۔