سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازلندن جانے کے بجائے دبئی میں ہی چند روز قیام کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔
حمزہ شہباز چند روز قبل دبئی گئے تھے جہاں سے انہوں نے لندن جانا تھا مگر قیادت نے انہیں دبئی میں ہی قیام کی ہدایت کی۔ وہ پیر کے روز لاہور سے دوبئی پہنچے تھے۔
حمزہ شہباز آج علی الصبح غیر ملکی ائرلائن کی پرواز کے ذریعے دبئی سے لاہور پہنچ گئے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز نے دبئی سے لندن اڑان بھرنی تھی لیکن قیادت نے دبئی میں ہی رکنے کی ہدایت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قائد نواز شریف کی واپسی کے اعلان کے بعد حمزہ شہباز کو فوری طور پر لاہور پہنچنے کی ہدایت کی گئی۔
پروگرام کے مطابق حمزہ شہباز نے دبئی سے لندن نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے اہم بیٹھک میں شرکت کرنا تھی۔