کراچی: ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی آگئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر 1.06 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد ڈالر کا لین دین 298.82 روپے پر بند ہوا۔
ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ایک روپے کمی کے بعد ڈالر 299 روپے پر آگیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملکی تبادلہ مارکیٹ میں ایک روپے 27 پیسے کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 299 روپے 89 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار میں تیزی کا رجحان جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 دن بعد 300 روپے سے نیچےآگیا
پی ایس ایکس 100 انڈیکس 142 پوائنٹس اضافے کے بعد 45 ہزار 651 پر آگیا ہے جو گزشتہ روز 45 ہزار 508 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔