امریکی صدر جوبائیڈن کے خلاف مواخذے کی کارروائی کا آغاز کردیا گیا، جس پر ترجمان وائٹ ہاؤس کا رد عمل بھی سامنے آگیا۔
امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے ذریعے امریکی صدرکے خلاف طاقت کے مبینہ غلط استعمال، انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے اور کرپشن کے الزامات کا جائزہ لیا جائے گا۔
امریکی صدر کے خلاف کارروائی میں یہ بھی تحقیقات کی جائے گی کہ انہوں نے اپنے بیٹے کے کاروباری معاملات سے فائدہ اٹھایا ہے یا نہیں ہے۔
ریپبلکن اسپیکر نے ایوان کی کمیٹی کو مواخذے کی انکوائری کھولنے کی ہدایت کردی ہے۔ ردعمل میں ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ ریپبلکنز نے غلط کام کا کوئی ثبوت نہیں دیا۔
کیون میک کارتھی کا کہنا ہے کہ اب تک کی تحقیقات میں بائیڈن خاندان کے خلاف بدعنوانی کے ثبوت ملے ہیں۔