Aaj Logo

اپ ڈیٹ 13 ستمبر 2023 01:46am

50 سالہ دل پھینک عاشق مشکل میں پھنس گیا

پاکستان تھیٹر فیسٹیول کے پانچویں روز مزاح سے بھر پور تھیٹر’ بیوی ہو تو اپنی’ پیش کردیا گیا ۔

آرٹس کونسل کراچی میں جاری پاکستان تھیٹرفیسٹیول کے کھیل ”بیوی ہو تو اپنی“ میں ہوا کچھ یوں کہ 50 سالہ سلیم نے 25برس کی آمنہ سے شادی کرلی پھرسلیم کے راز کھلے اور بھونچال آگیا۔

کھیل کی کہانی ادیھڑ عمر کے مالدار شخص سلیم کے گرد گھومتی ہے جو ایک دل پھینک عاشق ہے اور شادی سے پہلے دل بہلانے کیلئے کئی عشق لڑاتا ہے۔

آمنہ سے شادی کے بعد آہستہ آہستہ سلیم کے رازوں سے پردا ہٹتا رہتا ہے تو وہ سابقہ محبت سے پیچھا چھڑانے کیلئے سوات کا رخ کرتا ہے لیکن ماضی کی حماقتیں وہاں بھی اس کا پیچھا کرتی ہیں۔

کھیل کی کاسٹ میں حسن رضا، فرحان عالم، ذوالفقار غوری، انوشکا خالد، رابیہ رضوان ،نوید خضر انصاری شامل تھے ۔

کھیل میں منصور کا کردار ادا کرنے والے آرٹسٹ حسن رضا نے آج ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ ان کا کردار بہت مشکل تھا لیکن ہماری ہدایتکارہ کو اسکرپٹ پر کمانڈ حاصل تھا جس کی وجہ باآسانی کردار پیش کیا کیونکہ ہم ایک کردار ادا کرتے ہیں لیکن ہدایتکار کی نظر ہر کردار پر ہوتی ہے ۔

اس کھیل کی ہدایت عائشہ حسن نے دی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ کھیل میں ہر ایک کردار اہم تھا جسے ہمیں پیش کرنے بہت مزاح آیا ۔

کھیل میں گھر کے نوکر کا کردار اداکارادا کرنے والے آرٹسٹ کا کہنا تھا کہ کمال احمد رضوی کے لکھے گئے کھیل میں پرفارم کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے ۔

اپنے کردار کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ یہ ایک ایسے نوکر کا کردار تھا جو اپنے مالک کے کافی قریب ہوتا ہے تاہم اس کردار کو ادا کرتے ہوئے میرے ذہن میں مقبول ڈرامہ آنگن ٹیرھا کے نوکر کا کردار تھا جسے سلیم ناصر نے ادا کیا تھا اور میں اس سے بہت متاثر تھا ۔

مزاح سے ساتھ ساتھ فنکاروں کی جاندار اداکاری پیش کی حال تالیوں سے گونج اٹھا ، شائقین کا کہنا تھا کہ اس طرح کے کھیل کراچی والوں کے تحفے سے کم نہیں ۔

Read Comments