انڈین بلاک بسٹر فلم ’آر آر آر ’ کے میگا اسٹار رام چرن کی پاکستانی فیشن ڈیزائنر فراز منان کے لباس میں تصویر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر رام چرن کی تصویر وائرل ہورہی ہیں جس میں وہ پاکستانی فیشن ڈیزائنر فراز کے ڈیزائن کردہ لباس میں ملبوس ہیں جسے مداح کافی پسند کررہے ہیں۔
انھوں نےشیمپئن رنگ کا سنہری کڑھائی والا کرتا پاجامہ زیب تن کیا ہوا ہے۔
تصویر میں بھارتی سپر اسٹار اداکار نے کرتے کے ہمراہ چشمہ لگایا ہوا ہے جب کہ سنہری گھڑی اور منفرد ڈیزائن والے جوتے بھی پہنے ہوئے ہیں۔
پاکستان سے تعلق رکھنے والے فراز منان قدرتی رنگوں، بھارتی کڑھائی اور جدید ڈیزائن والی لیس کا بہترین امتزاج کرتے ہوئے ڈیزائننگ کے لیے معروف ہیں۔
فیشن انڈسٹری میں منفرد مقام کے حامل فراز دنیا بھر میں نام کما چکے ہیں، وہ اس سے قبل مختلف شوبز شخصیات جیسے کرینہ کپور، عالیہ بھٹ، کرشمہ کپور، ماہرہ خان اور مادھوری کے لیے بھی لباس ڈیزائن کرچکے ہیں۔