آپ گھر میں مزے سے بیٹھے موبائل فون پر اپنی پسندیدہ فلم یا ڈرامہ دیکھ رہے ہوں اور وہ انٹرنیٹ کی سست رفتار بار بار اٹکنا شروع ہوجائے لازمی آپ کو کوفت ہوگی۔
انٹرنیٹ کی رفتار دھیمی ہو تو سارے کام ہی رُک جاتے ہیں، کیونکہ اگر فون میں انٹرنیٹ ہی کام نہ کرے تو یہ بس ایک فیچر فون بن کر رہ جاتا ہے۔
اس لیے ضروری ہے کہ اس میں تیز رفتار انٹرنیٹ ہو، اور آپ یہ تیز رفتار آپ کچھ سیٹنگز میں تبدیلی کرکے حاصل کرسکتے ہیں۔
تو آئیے جانتے ہیں کہ فون میں انٹرنیٹ کی رفتار کیسے بڑھائی جائے۔
جب آپ کے نیٹ ورک پر کم لوگ ہوتے ہیں تو وائی فائی اور سیلولر کنکشن کی رفتار تیز ہوتی ہے۔
اگر بہت سارے ڈیوائسز بینڈوتھ استعمال کر رہے ہوں تو آپ کا نیٹ ورک کنکشن سست ہو جائے گا۔
آپ کا براؤزر، ڈیٹا کو کیشے (Cache) میں اسٹور کرتا ہے تاکہ یہ ان ویب سائٹس کو تیزی سے لوڈ کر سکے جن کو آپ اکثر دیکھتے ہیں۔
اگرچہ اس سے آپ کی انٹرنیٹ براؤزنگ تیز ہوتی ہے، لیکن بھرا ہوا کیشے آپ کے فون کو سست کر سکتا ہے۔
کیشے انٹرنیٹ کی سست رفتاری کی ایک بڑی وجہ ہو سکتی ہے۔
جب کیشے میموری فُل ہو جاتی ہے تو یہ خود بخود آپ کے موبائل فون کی رفتار کو کم کر دے گی۔
لہٰذا، اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ باقاعدگی سے کیشے کلئیر کریں یا اسمارٹ فون کلینر جیسی ایپس کو ڈاؤن لوڈ کریں تاکہ آپ کو اپنے سیلولر ڈیوائس کو مکمل طور پر بہتر بنانے اور اپنے موبائل فون پر انٹرنیٹ کی تیز رفتار حاصل کرنے میں مدد ملے۔
اسی طرح آپ کے فون کی نیٹ ورک سیٹنگ آپ کا انٹرنیٹ سست ہونے کی وجہ ہو سکتی ہے۔ بعض اوقات، یہ سیٹنگز خراب ہو جاتی ہیں، جس کی وجہ سے آپ کا موبائل انٹرنیٹ بہت سست چلتا ہے۔
اپنے فون کے انٹرنیٹ کنکشن کو تیز کرنے کے لیے آپ کو اپنے نیٹ ورک کی سیٹنگز ری سیٹ کرنی چاہئیں۔
بہت زیادہ ایپس کھولنا بھی آپ کے انٹرنیٹ کی رفتار کو متاثر کر سکتا ہے۔ ایک ساتھ بہت زیادہ ایپس چلانے سے آپ کے انٹرنیٹ کی رفتار کم ہو سکتی ہے۔
RAM کو خالی کرنے اور اپنے انٹرنیٹ کی رفتار کو بہتر بنانے کے لیے وہ ایپس بند کریں جو آپ استعمال نہیں کر رہے۔
بعض اوقات آٹو اپ ڈیٹس بہت زیادہ ڈیٹا استعمال کرتی ہیں جس سے انٹرنیٹ کی رفتار کم ہو سکتی ہے۔
لہٰذا، اگر انٹرنیٹ کی رفتار ٹھیک کرنی ہے تو ایپس کی آٹو اپ ڈیٹس بند کردیں۔
کبھی کبھی ایک الیکٹرانک ڈیوائس کو ٹھیک کرنے کے لیے اسے دوبارہ اسٹارٹ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
لہٰذا اپنی ڈیوائس کو بند کرکے دوبارہ شروع کریں۔
اس کے علاوہ، اگر آپ فون بند نہیں کرنا چاہتے تو اپنے موبائل فون کو کم از کم پانچ سیکنڈ کے لیے فلائٹ موڈ یا ائروپلین موڈ پر کرکے واپس سوئچ کر سکتے ہیں۔
یہ تمام سیٹنگز ممکنہ طور پر آپ کے فون اور اس میں انٹرنیٹ کی رفتار کافی حد تک تیز کردیں گی۔