کراچی میں والد نے بچوں کی فرمائش پر گھر کی چھت پر ایک انوکھا واٹر ٹینک بنا دیا جو بالکل گاڑی جیسا دکھتا ہے۔
کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 5 کے عیسیٰ نامی رہائشی نے شاہکار بنایا ہے جو دکھنے میں بالکل چھت پر پارک کی گئی گاڑی کی طرح لگتا ہے۔
آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عیسیٰ نے بتایا کہ ان کے بیٹے حمید اور مصطفیٰ نے کہا کہ ’پپا کوئی نئی چیز بنائیں گے‘۔
عیسیٰ نے بتایا کہ میں نے انہیں کہا ’ہم ٹنکی تو بنا ہی رہے ہیں تو کیوں نہ اسے ہائی روف کی شکل دیں‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ہے تو یہ پانی ٹنکی، جس میں شیشے، سائیڈ گلاس، پہیے اور لائٹیں اوریجنل ہیں باقی پوری گاڑی سیمنٹ کی ہے‘۔
محمد عیسیٰ کے مطابق ٹنکی 14 فٹ لمبی، 7 فٹ چوڑی اور 6 فٹ گہری ہے، جسے پورا تیار ہونے میں تین مہینے لگے۔
محمد عیسیٰ کے بیٹے نے آج نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم نے ابو کو بولا کہ کیوں نہ کچھ ایسا بنائیں کہ سب حیران ہوجائیں، لوگ دکان اور گھر کا پتا ہوچھتے ہیں تو ہائی روف والی ٹنکی سے آسانی ہوجائے گی۔