پاکستان میں ہاکی کے معاملات مزید پیچیدہ ہوگٸے ہیں، انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (آئی ایف ایچ) نے پاکستان سے اولمپک کوالیفائر ایونٹ کی میزبانی واپس لے لی ہے۔
آئی ایف ایچ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو آگاہ کیا ہے کہ حکومت پاکستان اوراسپورٹس بورڈ کے عدم تعاون پر میزبانی نہیں دی جا سکتی۔
آئی ایف ایچ نے کہا کہ انٹرنیشنل ایونٹ کے انعقاد کیلئے حکومت کی سپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔
اولمپک ہاکی کوالیفائنگ راؤنڈ آٸندہ سال جنوری میں لاہور میں منعقد ہونا تھا۔
پاکستان نے آخری مرتبہ 2018 میں چار ٹیموں کے ایف آئی ایچ ہاکی اوپن سیریز کی میزبانی کی تھی۔
واضح رہے کہ سابق وزراعظم شہباز شریف کی سفارشات کی روشنی میں پاکستان سپورٹس بورڈ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدیداران کو معطل کر رکھا ہے۔