Aaj Logo

شائع 11 ستمبر 2023 02:57pm

رضوانہ کے سر کے 80 فیصد حصے کی گرافٹنگ کردی گئی، ڈاکٹرز

سرگودھا میں سابق سول جج کی اہلیہ کے ہاتھوں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بننے والی گھریلو ملازمہ رضوانہ کے پلاسٹک سرجری سیشن میں سر کی 80 فیصد اسکن گرافٹنگ کرد ی گئی۔

ڈاکٹرز کے مطابق لاہور کے جنرل اسپتال میں زیر علاج رضوانہ کے سر کی جلد کی بقیہ گرافٹنگ آئندہ چند روز میں کردی جائیگی۔

رضوانہ کو جنرل اسپتال لاہور میں ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصے سے علاج کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق سر کے 20فیصد حصے کی سکن گرافٹنگ آئندہ کچھ روز میں کی جائے گیۯ

چی کی حالت بہتر ہے تاہم کبھی بخار اور کبھی زخموں کی حالت سرجری میں رکاوٹ بنتی ہے جس سے پلاسٹک سرجری کا آخری سیشن مکمل نہیں ہو پا رہا۔

رضوانہ کی کمر پر اسکن گرافٹنگ کی جاچکی ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق رضوانہ کو اٹھنے بیٹھنے کی اجازت ہے لیکن چلنا پھرنا ابھی منع ہے، امید ہے کہ بدھ کو سرکے بقیہ حصے کی سرجری بھی کر دی جائے گی۔

Read Comments