آرکنسس کی ایک 7 سالہ بچی کو سالگرہ کے دن قدرت کی طرف سے حیرت انگیز تحفہ مل گیا۔
سات سالہ بچی کو ڈائمنڈ اسٹیٹ پارک کے کریٹر میں اوالدین کے ساتھ چہل قدمی کرنے کے دوران سچ مُچ ہی ’ڈائمنڈ‘ حاصل ہوگیا جس کا وزن 2 عشاریہ 95 قیراط ہے۔
ریاست آرکنساس کے حکام کے مطابق اسپین براؤن اپنی سالگرہ منانے کے لیے ا اہل خانہ کے ساتھ کریٹر آف ڈائمنڈ اسٹیٹ پارک میں چہل قدمی کر رہی تھی کہ اس کی نظر پارک کے شمالی سرچ ایریا میں چمکتے ہوئی ایک شے پر پڑی۔
جائزہ لینے پر علم ہوا کہ یہ کوئی عام شے نہیں بلکہ ایک ہیرا ہے۔
حکام کے مطابق 7 سالہ بچی کو اتفاقاً ملنے والا یہ 2 قیراط کا ہیرا تقریباً سبزمٹرکے دانے کے سائز کا ہے جس کا رنگ سنہری بھورا ہے۔
ایلون مسک پراسٹارلنک بند کرکے روس کی مدد کرنے کا الزام
عورت کی ضرورت نہ مرد کی، سائنس دانوں نے لیب میں بچہ بنا لیا
بھارتی سولرمشن نے اپنی سیلفی اور زمین و چاند کی تصاویر بھیج دیں
حکام کے مطابق مبینہ طور پر یہ رواں سال پارک کا دورہ کرنے والے کسی بھی شخص کے ذریعے دریافت ہونے والا دوسرا سب سے بڑا ہیرا ہے۔
رواں سال مارچ میں ایک شخص نے اسی رنگ کا 3.29 کیرٹ کا ہیرا دریافت کیا تھا۔
واضح رہے کہ یہ علاقہ 1972 پہلے ہیروں کے تاجروں کے لیے ایک کان کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا جسے مرفریسبورو پارک کہا جاتا تھا۔