Aaj Logo

اپ ڈیٹ 25 نومبر 2023 11:54am

نہار منہ کیلا کھانا آپ کو یہ نقصانات پہنچاتا ہے

Welcome

کہا جاتا ہے کہ صبح نہار منہ سیب کھانا بیش بہا فوائد کا ضامن ہے لیکن یہ سائنس سارے موسمی پھلوں کیلئے مفید نہیں۔

اکثریت ناشتے میں پھلوں کا استعمال کرتی ہے، جو کہ کسی حد تک درست بھی ہے۔ لیکن کیلا وہ پھل ہے جو غذائیت سے بھرپور ہونے کے باوجود صبح خالی پیٹ لینا آپ کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

کیلا وٹامن سی، وٹامن بی 6، پوٹاشیم اور میگنیشیم کا ایک اچھا ذریعہ ہے، یہ سموتھیز، پین کیکس اور دیگر میٹھوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔

صبح خالی پیٹ کیلا کھانا آپ کیلئے ان خطروں کا باعث بن سکتا ہے۔

دل کی صحت

خالی پیٹ کیلے کھانا آپ کے دل کے لیے بہت خطرناک ہے۔ کیلے میں موجود میگنیشیم سے خون میں میگنیشیم اور کیلشیم کے درمیان توازن خراب ہوسکتا ہے۔ یہ عدم توازن دل کی صحت کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:

خبردار! کچھ سبز غذائیں صحت کے لیے نقصان دہ بھی ہوتی ہیں

بچوں میں قوت مدافعت بڑھانے والے پھل

پالش کا متبادل کیلے کا چھلکا، روز مرہ زندگی آسان بنانے کے 4 آسان نُسخے

بلڈ شوگر میں اضافہ

کیلے شکر سے بھرپور ہوتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہیں خالی پیٹ کھانے سے بلڈ شوگر لیول میں اچانک اضافہ ہوسکتا ہے۔ اس سے تھکاوٹ، سر درد اور دیگرمسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

اس لیے ذیابیطس کے مریضوں سے ہمیشہ کہا جاتا ہے کہ وہ اپنے دن کا آغاز کیلے سے ہر گز نہ کریں۔

پیٹ خراب ہونے کا سبب بن سکتا ہے

اپنے دن کا آغاز کیلے سے نہ کرنے کے پیچھے ایک اور بنیادی وجہ یہ ہے کہ یہ آپ کے معدے کے افعال میں خلل ڈالتا ہے۔

کیلے میں پیکٹین نامی فائبر کی ایک قسم پائی جاتی ہے جو معدے کے ایسڈ سے جڑ کر ہاضمہ کو سست کر سکتی ہے۔

آئرن کے توازن کو متاثر کرتا ہے

آئرن کی کمی کے شکارافراد کو خالی پیٹ کیلے کھانے سے منع کیا جاتا ہے۔ چونکہ کیلے پوٹاشیم سے بھرپورہوتے ہیں، یہ آئرن کو جذب کرنے میں مداخلت کرتے ہیں۔

آئرن کی کمی کے شکار افراد اس بات کا لازمی خیال رکھیں۔

تیزابیت کا سبب بنتا ہے

چونکہ کیلے تیزابی ہوتے ہیں، اس لیے خالی پیٹ ان کو کھانا آپ کیلئے تیزابیت کا سبب بن سکتا ہے۔ یہ ابتدا میں تو آپ کی توانائی میں تیزی سے اضافہ کرے گا لیکن بعد میں آپ کو تھکاوٹ کا احساس ہوگا۔

وزن میں اضافہ

وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے خالی پیٹ کیلے کھانا صحیح انتخاب نہیں ہے۔ کیلے میں کیلوریز کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اس لیے انہیں خالی پیٹ کھانے سے وزن بڑھ سکتا ہے۔

جسم کے میٹابولزم کو متاثر کرتا ہے

خالی پیٹ کیلے کا استعمال آپ کے جسم کی میٹابولزم کی شرح کو متاثر کرسکتا ہے اور پورے نظامِ ہاضمہ کو بھی منفی طور پر متاثر کرسکتا ہے۔

Read Comments