ملک بھرمیں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، چار روزکی کاروائیوں کے دوران 80 لاکھ یونٹ سے زائد بجلی چوری پکڑی گئی
پاور ڈویژن ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھرمیں بجلی چوروں کو اب تک 35.2 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور بجلی چوری کے 4 ہزار 702 کیسز پکڑے گئے ہیں۔
ذرائع نے کہا کہ ملک بھرمیں بجلی چوروں کے خلاف ایک ہزار 529 ایف آئی آرز درج ہوئیں اور بجلی چوروں کے خلاف 4 ہزار 54 درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دی گئیں۔ 7 سے 11 ستمبر بجلی چوروں کے خلاف کاروائی میں 194 افراد گرفتار ہوئے۔
پاورڈویژن ذرائع نے کہا کہ بجلی چوری میں ملوث لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کا ایک ملازم بھی گرفتار کیا ہے، میپکو اور لیسکو میں سب سے زیادہ بجلی چوری کے کیسز پکڑے گئے، جبکہ ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی ریجن میں بجلی چوری کے ایک ہزار 317 کیسزرپورٹ ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میپکوریجن میں چار روزہ کاروائیوں میں 556 افراد کے خلاف ایف آر آرزدرج کروائی گئیں، لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ریجن میں ایک ہزار 159 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
پاور ڈویژن ذرائع نے کہا کہ لیسکوریجن میں بجلی چوروں کے خلاف اب تک 715 ایف آئی آرز درج ہیں، گیپکو ریجن میں 128، فیسکو میں 201 اور آئیسکو میں 95 بجلی چوری کے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔
ذرائع نے کہا کہ پیسکوریجن میں اب تک 296،حیسکو 627کیسکو475 اورسیپکو سے 344 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔